سودکیرقمکامصرف
شوہراگربیویکوسودکیرقمخرچکےلئےدےتووبالکسپرہوگا؟
سوال:۔
کسی عورت کا شوہر زبردستی اس کو گھر کے اخراجات کے لئے سود کی رقم دے جبکہ عورت کا اور کوئی ذریعہ آمدنی نہ ہو، تو اس کا وبال کس کی گردن پر ہوگا؟
جواب:۔
وبال تو شوہر کی گردن پر ہوگا،(۱) مگر عورت انکار کردے کہ میں محنت کرکے کھالوں گی، مگر حرام نہیں کھاؤں گی۔
- (۱) وفی الخانیۃ: إمرأۃ زوجھا فی أرض الجور إن أکلت من طعامہ ولم یکن عین ذالک الطعام غصبًا فھی فی سعۃ من أکلہ وکذا لو اشتری طعامًا أو کسوۃ من مال أصلہ لیس بطیب فھی فی سعۃ من تناولہ والْإثم علی الزوج۔ (رد المحتار ج:۵ ص:۹۹، مطلب فیمن ورث مالًا حرامًا)۔

