سودکیرقمکامصرف
سودکیرقمسےبیٹیکاجہیزخریدناجائزنہیں
سوال:۔
اگر ایک غریب آدمی اپنے پیسے بینک میں رکھتا ہے تو اس سے سود کی رقم چھ یا سات سو بنتی ہے، تو کیا وہ آدمی اسے اپنے اُوپر استعمال کرسکتا ہے؟ اگر نہیں کرسکتا تو کیا پھر اسے اپنی بیٹی کے جہیز کے لئے کوئی چیز خرید سکتا ہے؟
جواب:۔
سود کا استعمال حرام اور گناہ ہے، اس سے بیٹی کو جہیز دینا بھی جائز نہیں۔(۱)
- (۱) لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آکل الربا وموکلہ۔ (ترمذی ج:۱ ص:۲۲۹، باب الربا)۔ أیضًا: عن جابر قال: لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آکل الربا وموکلہ وکاتبہ وشاھدیہ، وقال ھم سواء۔ رواہ مسلم۔ (مشکٰوۃ ص:۲۴۴)۔ وعن أبی ھریرۃ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: اتیت لیلۃ اسری بی علٰی قوم بطونھم کالبیوت فیھا الحیات تری من خارج بطونھم فقلت: من ھٰؤلَاء یا جبریل؟ قال: ھٰؤلَاء أکلۃ الربا۔ رواہ أحمد وابن ماجۃ (مشکٰوۃ ص:۲۴۶ باب الربا)۔

