بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

بینک‌وغیرہ‌سے‌سود‌لینا‌دینا

’’سیونگ‌اکاؤنٹ‘‘،‌’’نیشنل‌سیونگ‌سرٹیفکیٹ‘‘‌کے‌منافع‌کی‌شرعی‌حیثیت

سوال:۔

بینک سیونگ اکاؤنٹ والوں کو نفع نقصان کی بنیاد پر ماہانہ جمع شدہ رقم پر نفع دیتے ہیں، جو ہر ماہ کم وبیش ہوتا رہتا ہے، کیا یہ نفع سود ہے؟ یا پھر اس کا لینا جائز ہے؟

سوال:۔

نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ کا بھی کچھ اسی طرح معاملہ ہے، تو کیا یہ نفع بھی جائز ہوگا؟

سوال:۔

بڑھاپے، بیماری اور ستر سال کی عمر میں آدمی کاروبار کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، کیا وہ اپنا روپیہ کسی بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں جمع کراکر یا سیونگ سرٹیفکیٹ میں لگاکر اس کے نفع کو آمدنی کا ذریعہ بناسکتا ہے؟

جواب:۔

سارے سوالوں کا ایک ہی جواب ہے کہ بینک کے اندر جو رقم رکھی جاتی ہے اور اس پر جو منافع ملتا ہے، اس کو چاہے ’’منافع‘‘ کہو، یا کوئی اور نام دو، وہ صریح ’’سود‘‘ اور حرام ہے۔(۱)

  1. (۱) باب الربا فضل مال بلا عوض فی معارضۃ مال بمال أی فضل أحد المتجانسین علی الآخر ۔۔۔إلخ۔ (البحر الرائق ج:۶ ص:۱۳۵ طبع بیروت، باب الربا)۔