بینکوغیرہسےسودلینادینا
مضاربتکاکاروبارکرنےوالےبینکمیںرقمجمعکرانا
سوال:۔
یہاں بینک میں ایک رقم ایسی بھی جمع کرتے ہیں جس کو بینک والے تجارت میں لگاتے ہیں، اور دِکھاتے بھی ہیں کہ فلاں تجارت میں پیسہ لگادیا گیا ہے، اور پیسے جمع کرنے والے کو نفع اور نقصان دونوں میں شریک سمجھا جاتا ہے، اگر نقصان ہو تو پیسہ کاٹتے ہیں اور نفع ہو تو نفع دیتے ہیں، کیا یہ نفع لینا جائز ہے اور کیا یہ مضاربت کے حکم میں داخل ہے؟
جواب:۔
اگر اس رقم کو مضاربت کے صحیح اُصولوں کے مطابق تجارت میں لگایا جاتا ہے تو جائز ہے،(۱) لیکن اگر محض نام ہی نام ہے، تو نام کے بدلنے سے اَحکام نہیں بدلتے۔
- (۱) ومن شرطھا أن یکون الربح بینھما مشاعًا لَا یستحق أحدھما دراھم مسماۃ من الربح لأن شرط ذالک یقطع الشرکۃ بینھما۔ (ھدایۃ ج:۳ ص:۲۵۸ کتاب المضاربۃ)۔

