سود
باہرکےبینکوںمیںاکاؤنٹہو،توکیااُنسےسودلےلیناچاہئے؟
سوال:۔
باہر کے بینکوں میں ڈالر اکاؤنٹ میں ہماری رقم پڑی ہوئی ہے، اس پر ۴سے ۵فیصد تک سود ملتا ہے، اس سود کو اس بینک سے لینا چاہئے یا نہیں؟ آپ ہمیں تفصیلی جواب عنایت فرمائیں، اگر جواب ’’لینے میں ہو‘‘ تو اس کا اِستعمال کہاں کرنا چاہئے؟
جواب:۔
سود لینا تو حرام ہے، البتہ اگر یہ خیال ہو کہ وہ بینک اس سود کی رقم کو اِسلام کش وسائل پر خرچ کریں گے تو بینک سے نکلواکر کسی محتاج کو بغیر نیتِ صدقہ کے دے دی جائے۔(۱)
- (۱) لأن سبیل الخبیث التصدق إذا تعذر الرد علٰی صاحبہ۔ (رد المحتار ج:۶ ص:۳۸۵ کتاب الحظر والْإباحۃ، فصل فی البیع)۔ ویتصدق بلا نیۃ الثواب وینوی بہ برائۃ الذمۃ۔ (قواعد الفقہ ص:۱۱۵، طبع صدف پبلشرز کراچی)۔

