سود
بینکمیںرقمجمعکرواناجائزہے
سوال:۔
بینک میں رقم جمع کروانا کیسا ہے؟ اگر ٹھیک ہے تو سود کی اعانت تو نہیں؟ جو زکوٰۃ حکومت کاٹتی ہے، شرعی طور پر ادا ہوجاتی ہے یا کہ نہیں؟
جواب:۔
بینک میں رقم جمع کرانا سود میں اعانت تو بلاشبہ ہے، مگر اس زمانے میں بڑی رقم کی حفاظت بینک کے بغیر دُشوار ہے، اس لئے باَمرِ مجبوری جمع کروانا جائز ہے،(۱) اور اگر لاکر میں رقم رکھوائی جائے تو بہت اچھا ہے۔
- (۱) الضرورات تبیح المحظورات۔ (الأشباہ والنظائر ج:۱ ص:۸۵، طبع إدارۃ القرآن)۔

