سود
ریزگاریمیںاُدھارجائزنہیں
سوال:۔
کیا ریزگاری کی ادائیگی ایک ہی مجلس میں ضروری ہے؟ مثلاً ریزگاری دینے والے شخص نے سو روپے کے نوٹ تو لے لئے مگر ریزگاری دُوسرے دن ادا کی تو کیا یہ دُرست ہے؟
جواب:۔
یہ شرعاً دُرست نہیں، سو روپے اس کے پاس امانت چھوڑ دے، جب ریزگاری آئے تب معاملہ کرے۔(۱)
- (۱) قولہ وحرم الفضل والنسآء بھما أی بالقدر والجنس لوجود العلۃ بتمامھا۔ (البحر الرائق ج:۶ ص:۱۳۹، باب الربا)۔

