بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سود

نوٹوں‌کا‌ہار‌پہنانے‌والے‌کو‌اس‌کے‌عوض‌زیادہ‌پیسے‌دینا

سوال:۔

ہمارے معاشرے میں شادی کی دُوسری رُسومات کے علاوہ ایک یہ بھی رسم ہے کہ سالے کی شادی میں بہنوئی اپنے سالے کو نوٹوں کا ہار پہناتا ہے، اور پھر شادی کے بعد دُولہا کا باپ اس ہار کے عوض ڈبل پیسے ادا کرتا ہے، یعنی اگر بہنوئی ۵۰۰ روپے کا ہار ڈالتا ہے تو اسے ۱۰۰۰ روپے دئیے جاتے ہیں، اور لوگ ڈبل پیسے کے لالچ میں مہنگا ہار پہناتے ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس سوال کا جواب حدیث و قرآن کی روشنی میں دیں کہ یہ ڈبل پیسے دینا جائز ہے یا ناجائز؟ اس میں گنہگار دینے والا ہوگا یا لینے والا یا دونوں ہوں گے؟

جواب:۔

یہ تو اچھا خاصا سودی کاروبار ہے، جو بہت سے مفاسد کا مجموعہ بھی ہے۔