سود
پراویڈنٹفنڈپراضافیرقملینا
سوال:۔
ایک ملازم کسی ادارے میں کام کرتا ہے، اس کی تنخواہ سے جو بھی رقم کٹتی ہے تو ریٹائر ہونے کے بعد اس ادارے کی طرف سے کچھ زائد کٹوتی پر شامل کرکے دیا جاتا ہے، وہ سود ہے یا نہیں؟
جواب:۔
اگر ادارہ رقم تنخواہ سے زبردستی کاٹتا ہے اور اس پر منافع دیتا ہے تو یہ سود نہیں، اور اگر ملازم خود کٹواتا ہے تو اس پر منافع لینا جائز نہیں، سود ہے۔(۱)
- (۱) کفایت المفتی ج:۸ ص:۹۶ دیکھیں۔

