بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سود

’’اے۔‌ٹی۔‌آئی‘‘‌اکاؤنٹ‌میں‌رقم‌جمع‌کروانا

سوال:۔

گزشتہ کئی برسوں سے بینکوں نے ایک اسکیم جاری کی ہے، جس کا نام ’’اے۔ ٹی۔ آئی‘‘ ہے، اس اسکیم کے تحت ایک مقرّرہ رقم جو پچاس روپے سے کم نہ ہو، ۶۶ مہینے تک جمع کرائی جائے اور اس کے بعد ہمیشہ کے لئے اس رقم کے برابر منافع ہر ماہ حاصل کیا جائے، یہ اسکیم ہمیشہ سے لوگوں میں مقبول رہی ہے۔ میں قرآن و سنت کی روشنی میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ اسکیم شرعی اعتبار سے جائز ہے؟ کیونکہ مجھے بھی اس اسکیم میں شامل ہونے کو کہا گیا تھا، لیکن اب تک میں اس میں شامل نہیں ہوں۔

جواب:۔

یہ اسکیم بھی سودی ہے، اس لئے جائز نہیں۔(۱)

  1. (۱) گزشتہ حاشیہ: ﵟ وَأَحَلَّ ٱللَّهُ ٱلۡبَيۡعَ وَحَرَّمَ ٱلرِّبَوٰاْۚ ﵞ البقرة ٢٧٥۔ الربا ھو فضل خال عن عوض...اور حاشیہ: باب الربا ھو فضل مال بلا عوض...الخ