بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سود

نیشنل‌بینک‌سیونگ‌اسکیم‌کا‌شرعی‌حکم

سوال:۔

گورنمنٹ کی ایک نیشنل ڈیفنس سیونگ اسکیم چل رہی ہے، مجھے کسی نے بتایا ہے کہ اس میں رقم جمع کروانا اور پھر منافع لینا جائز ہے، کیونکہ اس رقم سے ملک کے دفاع کے لئے اسلحہ خریدا جاتا ہے اور ملک کے کام آتا ہے۔ آج جو اسلحہ خریدیں گے اگر وہی اسلحہ چار پانچ سال بعد خریدیں گے تو دُگنی تگنی قیمت حکومت کو ادا کرنا پڑتی ہے، لہٰذا گورنمنٹ اس اسکیم کے تحت اسلحہ خریدتی ہے اور ملک کا دفاع ہوتا ہے۔ آپ قرآن اور حدیث کی روشنی میں مطلع فرمائیں کہ کیا اس اسکیم میں رقم لگانا اور منافع کے ساتھ لینا جائز ہے کہ نہیں؟

جواب:۔

اگر حکومت اس رقم پر منافع دیتی ہے تو وہ ’’سود‘‘ ہے۔(۱)

  1. (۱) الربا ھو فضل خال عن عوض مشروط لأحد المتعاقدین فی المعاوضۃ۔ (الدر المختار ج:۵ ص: ۱۷۰)۔ وھو فی الشرع: عبارۃ عن فضل مال لَا یقابلہ عوض فی معاوضۃ مال بمال۔ (فتاویٰ عالمگیری ج:۳ ص:۱۱۷، طبع رشیدیہ)۔