بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سود

ڈیفنس‌سیونگ‌سرٹیفکیٹ‌کے‌سود‌سے‌کاروبار‌کرنا‌شرعاً‌کیسا‌ہے؟

سوال:۔

میرے پاس ایک لاکھ روپے کے ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ رکھے تھے، دس سال پورے ہونے پر مجھے چار لاکھ چھبیس ہزار روپے ملے، اپنی اصل رقم میں نے گھریلو ضروریات میں اِستعمال کرلی، جبکہ تین لاکھ چھبیس ہزار کی سود کی رقم سے میں نے مارکیٹ سے کیمیکل وغیرہ خرید کر مختلف کمپنیوں کو سپلائی شروع کردی، سود کی یہ رقم میں اپنے ذاتی اِستعمال میں لایا ہوں، کیا اس سود کی رقم سے جو میں سپلائی کر رہا ہوں، اس سے حاصل ہونے والا منافع میرے لئے کھانا جائز ہے؟

جواب:۔

خنزیر کھانے میں اور اس میں کیا فرق ہے؟ خنزیر کا گوشت آپ خود کھالیں یا کسی کو بیچ کر اس کے پیسے کھالیں، ایک ہی بات ہے۔