سود
سودکیرقمدِینیمدرسہمیںبغیرنیتِصدقہخرچکرنا
سوال:۔
سود کی رقم کسی دِینی مدرسہ میں بغیر نیتِ صدقہ کے دے دے تو کیا جائز ہے؟ اور ان متبرک مقامات پر دینے سے اگر ثواب نہ ہوا تو گناہ تو نہیں ہوگا؟ وضاحت سے جواب عطا فرمائیں۔ بغیر کسی صدقے کی نیت کے اگر کسی عالمِ دِین کو کتابیں لے کر دے دیں تاکہ مناظرہ کے وقت اس کے کام آسکیں یا عوام کو ایسے مذاہب سے روشناس کروانے کے لئے تاکہ وہ گمراہی سے بچ جائیں، کیا یہ جائز ہے؟
جواب:۔
کیا علم اور علماء کے لئے حلال کمائی میں سے دینے کی کوئی گنجائش نہیں؟ صرف یہ نجاست ہی علماء کے لئے رہ گئی ہے؟

