سود
کیاوصولشدہسودحلالہوجائےگاجبکہاصلرقملےکرکمپنیبھاگجائے؟
سوال:۔
میں نے کچھ دوستوں کے کہنے پر اپنی ۲۰ہزار روپے کی رقم ایک سرمایہ کار کمپنی میں جمع کرادی تھی، جس نے ۸ مہینے تک باقاعدہ منافع دیا جو ۸ ہزار روپے ہے، پھر اس کے بعد وہ کمپنی بھاگ گئی۔ اب آپ سے یہ عرض ہے کہ وہ ۸ ہزار روپے جو منافع یا سود کی شکل میں ملے تھے اور اب کمپنی کے بھاگ جانے کی وجہ سے مجھے جو ۱۲ہزار روپے کا نقصان ہوگیا ہے، اس کے بعد وہ ۸ ہزار روپے حلال ہوگئے ہیں یا نہیں؟ یعنی اگر اس رقم سے کوئی نیک کام خیرات یا زکوٰۃ دی جائے تو وہ قبول ہوگی یا نہیں؟
جواب:۔
اگر آپ کو سود ملتا تھا تو وہ حلال نہیں، مگر ۲۰ ہزار کی رقم آپ کی ان کے ذمہ تھی، ان میں ۸ ہزار آپ نے گویا اپنا قرضہ واپس لیا ہے، اس لئے یہ جائز ہے۔

