سود
مسجدکےاکاؤنٹپرسودکےپیسوںکاکیاکریں؟
سوال:۔
میرے پاس مسجد کے چندے کے پیسے جمع ہوتے ہیں، یہ پیسے مسجد میں خرچ کرنے کے بعد جو پیسے بچتے ہیں وہ پیسے بینک میں جمع کردیتا ہوں۔ آپ مہربانی فرماکر یہ بتائیں کہ ان پیسوں پر جو منافع ملتا ہے اس کو میں کیا کروں؟ اس کو مسجد میں استعمال کردیں یا ان منافع والے پیسے کو کسی غریب یا کسی اور کو دیں؟
جواب:۔
آپ مسجد کے پیسے ’’کرنٹ اکاؤنٹ‘‘ میں رکھوائیں جس پر منافع نہیں ملتا، اور جو منافع وصول کرچکے ہیں وہ مسجد میں نہ لگائیں بلکہ کسی محتاج کو دے دیں۔(۱)
- (۱) لأن سبیل الخبیث التصدق إذا تعذر الرد علٰی صاحبہ۔ (رد المحتار ج:۶ ص:۳۸۵، کتاب الحظر والْإباحۃ، فصل فی البیع)۔ أیضًا: والحاصل أنہ إن علم أرباب الأموال وجب ردہ علیھم، وإلّا فإن علم عین الحرام لَا یحل لہ ویتصدق بہ بنیۃ صاحبہ۔ (رد المحتار ج:۵ ص:۹۹، باب البیع الفاسد، مطلب فیمن ورث مالًا حرامًا)۔

