سود
۶۶ماہتک۱۰۰روپےجمعکرواکر،ہرماہتاحیات۱۰۰روپےوصولکرنا
سوال:۔
میں نے نیشنل بینک آف پاکستان کی ایک اسکیم میں حصہ لیا ہے، جس کا طریقۂ کار یہ ہے کہ آپ ۶۶ ماہ تک ۱۰۰ روپے ہر ماہ جمع کرواتے رہیں، ۶۶ ماہ کے بعد آپ کی اصل رقم: ۶۰۰،۶روپے بھی بینک میں پڑی رہے گی اور وہ آپ کو ۱۰۰ روپے تاحیات (جب تک آپ ۶۰۰،۶ روپے نہ نکلوالیں) دیتے رہیں گے۔ ایک ملازم پیشہ آدمی کیا اپنے لئے اس طرح مستقل آمدنی کا بندوبست کرسکتا ہے؟ کیونکہ جہاں میں ملازم ہوں وہاں پنشن نہیں ملتی۔
جواب:۔
آپ کی اصل رقم تو بینک میں محفوظ ہے، ہر مہینے تاحیات جو سو روپیہ ملتا رہے گا وہ سود ہوگا۔(۱)
- (۱) الربا ھو فضل خال عن عوض مشروط لأحد المتعاقدین فی المعاوضۃ۔ (در المختار ج:۵ ص: ۱۷۰)۔

