بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

معاملات

غیر‌قانونی‌طور‌پر‌کسی‌ملک‌میں‌رہنے‌والے‌کی‌کمائی‌اور‌اَذان‌و‌نماز‌کیسی‌ہے؟

سوال:۔

مولانا! اگر کوئی شخص غیرقانونی طور پر پاکستان میں رہے اور یہاں نوکری کرے تو کیا اس کی کمائی جائز ہے؟ کیونکہ وہ قرآن کے اس حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہوتے ہیں کہ ’’اور تم میں جو لوگ صاحبِ حکومت ہوں ان کی اتباع کرو۔‘‘ اور کیا اگر ایسا شخص مؤذِّن یا پیش اِمام ہو تو اس کی دی ہوئی اَذان اور پڑھائی ہوئی نماز کے بارے میں کیا حکم ہے؟ اگر ان کا یہ عمل جائز ہے تو پھر جو لوگ بینکوں اور ٹی وی وغیرہ میں نوکری کرتے ہیں ان کا پیسہ کیوں ناجائز ہوا؟ وہ بھی تو آخر اپنی محنت سے پیسہ کماتے ہیں۔

جواب:۔

اس کی کمائی تو ناجائز نہیں، اگر کوئی غیرقانونی طور پر رہتا ہو تو حکومت کو اس کی اطلاع کی جاسکتی ہے، واللہ اعلم!