معاملات
زائدرقملکھےہوئےبلپاسکروانا
سوال:۔
میں گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ میں ملازم ہوں، اور جب سرکاری کام کے لئے فوٹوکاپی کروانی ہوتی ہے تو چپراسی مطلوبہ کاپیوں سے زیادہ رقم رسید پر لکھواکر لاتا ہے اور مجھے ایک فارم پُر کرکے اس رسید کے ساتھ اپنے ماتحت افسر سے تصدیق کرانی ہوتی ہے، کیا اس گناہ میں، میں بھی شریک ہوں، حالانکہ میں اس زائد رقم سے ایک پیسہ بھی نہیں لیتا؟
جواب:۔
گناہ میں تعاون کی وجہ سے آپ بھی گناہ گار ہیں،(۱) اور دُوسروں کی دُنیا کے لئے اپنی عاقبت برباد کرتے ہیں۔(۲)
- (۱) ﵟ وَلَا تَعَاوَنُواْ عَلَى ٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡعُدۡوَٰنِۚ ﵞ یعنی لَا تعاونوا علٰی إرتکاب المنھیات ولَا علی الظلم۔ (تفسیر مظھری ج:۳ ص:۱۹، طبع اشاعت العلوم دھلی)۔
- (۲) وعن أبی اُمامۃ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: من شر الناس منزلۃً یوم القیامۃ عبد أذھب آخرتہ بدنیا غیرہ۔ رواہ ابن ماجۃ۔ (مشکٰوۃ ص:۴۳۵، باب الظلم، الفصل الثالث)۔

