معاملات
نامعلومشخصکااُدھارکسطرحاداکریں؟
سوال:۔
اگر ہم نے کسی شخص سے کوئی چیز اُدھار لی، اس کے بعد ہم اس جگہ سے کہیں اور چلے گئے، پھر ایک دن اس کی چیز واپس کرنے اسی کے گھر گئے تو معلوم ہوا کہ وہ شخص تو گھر چھوڑ کر وہاں سے جاچکا ہے، اس شخص کو ہم نے تلاش بھی بہت کیا لیکن وہ نہ ملا تو بتائیے کہ اس شخص کا وہ اُدھار ہم کس طرح چکاسکتے ہیں؟
جواب:۔
اس کا حکم گم شدہ چیز کا ہے، جس کا مالک نہ مل سکے وہ چیز مالک کی طرف سے صدقہ کردی جائے۔(۱)
- (۱) فإن جاء صاحبھا وإلّا تصدق بھا۔ (ھدایۃ ج:۲ ص:۶۱۵، کتاب اللقطۃ)۔

