بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

معاملات

گمشدہ‌چیز‌اگر‌خود‌رکھنا‌چاہیں‌تو‌اتنی‌قیمت‌صدقہ‌کردیں

سوال:۔

مجھے عیدالاضحی سے چند روز قبل ایک بس سے گری ہوئی کلائی کی گھڑی ملی، گھڑی کافی قیمتی ہے، اپنے طور پر کوشش کرنے کے بعد مالک نہ ملا تو میں نے اخبار ’’جنگ‘‘ راولپنڈی میں ایک اشتہار دیا مگر مالک پھر بھی نہ ملا، اب آپ سے درخواست ہے کہ میرا مسئلہ حل کریں کہ میں اس گھڑی کا کیا کروں؟

جواب:۔

اگر مالک ملنے کی توقع نہیں تو اس کی طرف سے صدقہ کردیجئے، آپ گھڑی خود رکھنا چاہیں تو اس کی قیمت لگواکر اتنی قیمت صدقہ کردیجئے۔ صدقہ کرنے کے بعد اگر مالک مل جائے اور وہ اس صدقے کو جائز رکھے تو ٹھیک، ورنہ صدقہ آپ کی طرف سے ہوگا، مالک کو اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔(۱)

  1. (۱) فإن جاء صاحبھا وإلّا تصدق بھا فإن جاء صاحبھا یعنی بعد ما تصدق بھا فھو بالخیار إن شاء أمضی الصدقۃ ولہ ثوابھا وإن شاء ضمّن الملتقط لأنہ سلم مالہ إلٰی غیرہ بغیر إذنہ۔ (ھدایۃ ج:۲ ص:۶۱۵، کتاب اللقطۃ)۔