بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

معاملات

گمشدہ‌چیز‌کی‌تلاش‌کا‌اِنعام‌لینا

سوال:۔

میری چچی کا لاکٹ گھر میں گم ہوگیا، اور وہ لاکٹ میرے رشتے کی بہن کو مل گیا، مگر اس نے پیسوں کے لالچ میں وہ چھپالیا، جب چچی نے کہا کہ جو لاکٹ لاکر دے گا اسے دس روپے دئیے جائیں گے، تو اس نے وہ لاکٹ چچی کو دے کر دس روپے لے لئے، اب آپ یہ بتائیں کہ یہ دس روپے اس کے لئے حلال ہیں یا حرام؟

جواب:۔

اگر اس نے واقعی چرایا تھا تو اس کے لئے یہ روپے لینا جائز نہیں۔(۱)

  1. (۱) إذ لَا یجوز لأحد من المسلمین أخذ مال أحدٍ بغیر سببٍ شرعی۔ (شامی ج:۴ ص:۶۱، باب التعزیر)۔