بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

معاملات

کسی‌کی‌چیز‌رہ‌جائے‌اور‌دوبارہ‌ملاقات‌بھی‌مشکل‌ہو‌تو‌اس‌کی‌طرف‌سے‌صدقہ‌کردیں

سوال:۔

حیدرآباد، لطیف آباد میں ایک ایکسیڈنٹ میرے سامنے ہوا، اس ایکسیڈنٹ میں جو سوزوکی کا تھا، جو موڑ پر اُلٹ گئی تھی، اسی سوزوکی میں سے کسی شخص نے قرآن کی تفسیر حصہ اوّل ودوم مجھے پکڑائی، پھر اسی بھگدڑ میں وہ دونوں ہی میرے ہاتھ میں رہ گئیں، جو آج تک میرے پاس محفوظ ہیں، میں نے اس آدمی کو تلاش کرنے کی بڑی کوشش کی، مگر وہ نہیں ملا، مسئلہ یہ ہے کہ میں اُس کا کیا کروں؟

جواب:۔

مسئلہ تو آپ کا چھپ رہا ہے، اگر کوئی اس کا مالک آجائے اور پتا نشانی بتاکر مانگے تو ٹھیک ہے، ورنہ اصل مالک کی طرف سے صدقہ کردیجئے، یعنی کسی مستحق کو دے دیجئے۔(۱)

  1. (۱) فإذا جاء صاحبھا وأقام البینۃ سلمھا إلیہ وأما إذا لم یجیء صاحبھا یتصدق بھا الملتقط لیصل ثوابھا إلٰی صاحبھا۔ (الفقہ الحنفی وأدلّتہ ج:۳ ص:۱۲۴، کتاب اللقطۃ)۔