معاملات
کہیںسےگریپڑیرقمملےتواُسکوکیاکریں؟
سوال:۔
اگر کسی شخص کو سڑک پر سے ۱۰۰روپے ملتے ہیں اور وہ تین دن تک اِنتظار کرتا ہے کہ ان کا کوئی مالک مل جائے مگر ان پیسوں کا کوئی مالک اس دوران نہیں ملتا، کیا وہ شخص ذاتی طور پر وہ پیسے خرچ کرسکتا ہے؟ اگر نہیں تو وہ ان پیسوں کا کیا کرے؟
جواب:۔
مالک کو تلاش کرے، اور اگر اس کے ملنے کی توقع نہ ہو تو اس کی طرف سے صدقہ کردے، اور نیت یہ رکھے کہ اگر مالک مل گیا اور اُس نے اس صدقے کو بحال نہ رکھا تو اس کی رقم اپنے پاس سے ادا کروں گا۔(۱)
- (۱) اللقطۃ أمانۃ فی ید الملتقط إذا اشھد الملتقط أنہ یأخذھا لیحفظھا ویردھا علٰی صاحبھا ۔۔۔ وإن کانت اللقطۃ أقل من عشرۃ دراھم عرَّفھا ایّامًا ۔۔۔ فإن جاء صاحبھا ردھا إلیہ وإلّا تصدق بھا علی الفقراء فإن جاء صاحبھا بعد التصدق بھا فھو بالخیار، إن شاء امضی الصدقۃ ولہ ثوابھا ۔۔۔إلخ۔ (اللباب فی شرح الکتاب ج:۲ ص:۱۱۹، ۱۲۰، کتاب اللقطۃ، وأیضًا: شرح مختصر الطحاوی ج:۴ ص:۴۵)۔ أیضًا: ابوحنیفۃ ۔۔۔ قال فی اللقطۃ: یعرّفھا صاحبھا الذی أخذھا سنۃ إن جاء لھا طالب، وإلّا تصدق بھا ۔۔۔إلخ۔ (الفقہ الحنفی وأدلّتہ ج:۳ ص:۱۲۱)۔

