بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

معاملات

گیس‌کے‌بل‌پر‌جرمانہ‌لگانا‌شرعاً‌کیسا‌ہے؟

سوال:۔

تجارتی اور صنعتی صارفین کو گیس کے بل جاری کئے جاتے ہیں، اس میں ادائیگی کی آخری تاریخ درج ہوتی ہے، اگر کوئی صارف اس تاریخ کے بعد بل ادا کرتا ہے تو اس پر ۲فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، اگر ادائیگی میں مزید تأخیر ہوجائے اور ایک مہینہ اور گزر جائے تو ایک مرتبہ پھر ۲فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ یہ جرمانہ اصل بل کی رقم اور پہلے جرمانے کی رقم دونوں پر لگتا ہے، گویا سود دَر سود کی طرح، اسی طرح ہر مہینہ ۲فیصد جرمانہ لگتا رہتا ہے، جب تک کہ وہ پوری رقم ادا نہ کردے۔

آپ یہ فرمائیں کہ اِسلامی نقطۂ نگاہ سے یہ سود ہے یا نہیں؟

جواب:۔

اگر سابقہ رقم کے حساب سے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، تب تو یہ سود ہے۔ اور اگر اصل رقم کی کوئی قید نہیں، بلکہ یہ اُصول طے کیا جائے کہ جو شخص وقت پر ادا نہیں کرے گا اس پر اتنا جرمانہ لاگو ہوگا، تو یہ صحیح ہے۔(۱)

  1. (۱) ﵟ وَأَحَلَّ ٱللَّهُ ٱلۡبَيۡعَ وَحَرَّمَ ٱلرِّبَوٰاْۚ ﵞ، فمن الربا ما ھو بیع ومنہ ما ولیس بیع وھو ربا أھل الجاھلیۃ وھو القرض المشروط فیہ الأجل وزیادۃ مال علی المستقرض۔ (أحکام القرآن للجصَّاص ج:۱ ص:۴۶۹، طبع سھیل اکیڈمی لَاھور)۔