بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

معاملات

درخواست‌دینے‌کے‌باوجود‌اگر‌بجلی‌والے‌میٹر‌تبدیل‌نہ‌کریں‌تو‌کیا‌محلے‌والوں‌کی‌طرح‌بے‌اِیمانی‌جائز‌ہے؟

سوال:۔

میرا بجلی کا میٹر بقول میٹر ریڈر کے خراب ہے، درخواست بھی دی گئی، لیکن ۹ماہ گزرنے کے باوجود اسے تبدیل نہیں کیا گیا، میں نے بے اِیمانی کبھی نہیں کی۔ ایک صاحب کا کہنا ہے کہ اگر کوئی محکمہ بے اِیمانی کرتا ہے تو اتنی ہی بے اِیمانی آپ بھی کرسکتے ہیں، اور یہ شرعاً جائز ہے۔ مگر میں نے اس کی اس دلیل کو رَدّ کردیا۔ آپ جناب رہنمائی فرمائیں کہ ان صاحب کا یہ کہنا کہ جتنی بے اِیمانی محکمے والے کر رہے ہیں، اتنی میں بھی کرسکتا ہوں؟ جائز ہے یا نہیں؟

جواب:۔

محکمے والے اگر بے اِیمانی کرتے ہیں، تو اس کے بدلے میں ہمارے لئے بے اِیمانی جائز نہیں، آپ محکمے والوں سے مل کر یہ کہیں کہ آپ کا میٹر خراب ہے، اس کو دُرست کیا جائے۔(۱)

  1. (۱) والمظلوم لیس لہ أن یظلم غیرہ۔ (الفقہ الحنفی وأدلّتہ ج:۲ ص:۱۳۵، طبع بیروت)۔