بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

معاملات

بجلی،‌گیس،‌ٹیلیفون‌کے‌بلوں‌میں‌زیادہ‌رقم‌لگانا،‌نیز‌اس‌کا‌ذمہ‌دار‌کون‌ہے؟

سوال:۔

بجلی، گیس، ٹیلی فون وغیرہ کے بلوں میں جو زائد رقم لگاکر لوگوں سے وصول کرلی جاتی ہے، حقوق العباد کے حوالے سے شریعت کے مطابق اس کا حساب کتاب کس طرح ہوگا؟ کون ذمے دار ہوگا؟ جس کی رقم ضائع ہوئی اسے کیا فائدہ ہوگا؟

جواب:۔

بلوں میں ناجائز رقم جس نے لگائی ہے، قیامت کے دن وہ اس کا بدلہ دے گا۔(۱)

  1. (۱) وما کان سببًا لمحظور فھو محظور۔ (رد المحتار ج:۶ ص:۳۵۰، کتاب الحظر والْإباحۃ)۔ قال النووی: فیہ تصریح بتحریم کتابۃ المترابیین والشھادۃ علیھا وبتحریم الْإعانۃ علی الباطل۔ (مرقاۃ شرح مشکٰوۃ ج:۶ ص:۵۱ کتاب البیوع، باب الربا، الفصل الأوّل، طبع رشیدیہ)۔