بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

معاملات

بجلی‌کے‌بل‌میں‌کئی‌ٹیکس‌شامل‌کرنا‌شرعاً‌کیسا‌ہے؟

سوال:۔

آج کل بجلی کے بل پر بعض چیزیں لکھی ہوتی ہیں، مثلاً: کل یونٹ، قیمت بجلی، گورنمنٹ محصول، سرچارج ایندھن، اِضافی سرچارج، کرایہ، میٹر وغیرہ یہ تمام چیزیں مل کر بجلی کے بل کو بہت کردیتی ہیں، مثلاً اگر چھ سو کا بل ہے تو اس میں یونٹ کے حساب سے بجلی کی قیمت مثلاً ڈیڑھ سو تک ہوگی، کیا واپڈا اور کے ای ایس سی کے لئے یہ جائز ہے کہ اس طرح ٹیکس لگاکر بل بنائیں؟

جواب:۔

جتنا حساب کے ساتھ وہ بل بناتے ہیں، ان کا اتنا بل دینا چاہئے، اس میں کچھ ٹیکس وغیرہ بھی شامل ہوجاتے ہیں، بہرحال بل صحیح بھروانا چاہئے، واللہ اعلم!(۱)

  1. (۱) کیونکہ یہ ایک طرح سے معاہدہ ہے جس کی پابندی ضروری ہے، قَالَ تَعَالَى ﵟ وَأَوۡفُواْ بِٱلۡعَهۡدِۖ إِنَّ ٱلۡعَهۡدَ كَانَ مَسۡـُٔولٗا ﵞ الإسراء ٣٤