معاملات
جواِدارہگیس،بجلی،پولیسوالوںکوحصہدےکربچتکرتاہو،اُسمیںکامکرنا
سوال:۔
میں جس اِدارے میں کام کرتا ہوں، وہاں پر ہر طرف ناجائز طریقے سے پیسے کی بچت کی جاتی ہے، مثلاً: گیس، بجلی، ٹیکس، کارپوریشن، پولیس اور لیبر ڈپارٹمنٹ کے لوگ آکر اپنا حصہ وصول کرکے اِدارے کے مالکان کو فائدہ پہنچاتے ہیں، کیا ایسی جگہ کام کرنا جائز ہے؟
جواب:۔
کام کرنا جائز ہے، بشرطیکہ آپ خود اِنتظام میں ملوّث نہ ہوں۔

