معاملات
اِمتحانمیںنقلکےلئےاِستعمالہونےوالے’’نوٹس‘‘فوٹواسٹیٹکرنا
سوال:۔
’’نوٹس‘‘ اسکول اور کالج کے فوٹواسٹیٹ ہوتے ہیں، اور ان ’’نوٹس‘‘ سے آج کل پڑھائی کا کام کم، اِمتحان میں نقل کا کام لیا جاتا ہے، کیا ان چیزوں کی فوٹواسٹیٹ کرنا صحیح ہے؟
جواب:۔
اس میں فوٹواسٹیٹ بنانے والا گناہگار نہیں، ان کو اِستعمال کرنے والے گناہگار ہیں۔(۱)
- (۱) وإذا استأجر الذمّی من المسلم دارًا لیسکنھا، فلا بأس بذٰلک وإن شرب فیھا الخمر، أو عَبَدَ فیھا الصلیب، أو أدخل فیھا الخنازیر ولم یُلحق المسلم فی ذٰلک بأس، لأن المسلم لَا یؤاجرھا لذٰلک، وإنما آجرھا للسکنٰی۔ (عالمگیری ج:۴ ص:۴۵۰، کتاب الْإجارۃ، الفصل الرابع فی فساد الْإجارۃ، طبع رشیدیہ کوئٹہ)۔

