معاملات
اِمتحانمیںنقللگاکرپاسہونےوالےکیتنخواہکیسیہے؟
سوال:۔
ایک شخص جو کہ سرکاری ملازم ہے، بی اے کا امتحان پڑھے بغیر نقل کرکے امتحان دیتا ہے اور پاس ہوجاتا ہے، آفس میں اس کی ترقی ہوتی ہے اور تنخواہ میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ اس نے بی اے پاس کرلیا ہے، تو آیا اس کے اضافی ترقی کے پیسے جائز ہیں کہ نہیں؟
سوال:۔
اگر اس نے کچھ امتحان کی تیاری کی اور کچھ نقل کی اور پاس ہوگیا، تو اس کے ترقی کے پیسے جائز ہوئے کہ نہیں؟
جواب:۔
اگر اس کی بی اے پاس کی اِستعداد نہیں تو اس کی اضافی تنخواہ جائز نہیں، اور اگر اِستعداد ہے تو جائز ہے۔(۱)
جواب:۔
وہی اُوپر والا جواب ہے۔
- (۱) أحسن الفتاویٰ ج:۸ ص:۱۹۴۔

