معاملات
جعلیسرٹیفکیٹکےذریعےحاصلشدہملازمتکاشرعیحکم
سوال:۔
ایک شخص کسی نہ کسی طرح ایک تجربے کا سرٹیفکیٹ بنواکر باہر ملک جاکر کام کرتا ہے، حقیقت میں اس پوسٹ پر اس نے کام نہیں کیا لیکن اپنے آپ کو اس پوسٹ کا اہل کہتا ہے، قانون کی نظروں میں تو وہ مجرم ہے، لیکن شریعت اور اسلامی اُصولوں پر اگر اس شخص کی کمائی کو پَرکھیں تو وہ کمائی جائز ہے یا نہیں؟
جواب:۔
جس منصب پر اسے مقرّر کیا گیا ہے، اگر وہ اس کام کی پوری صلاحیت رکھتا ہے اور کام بھی پوری دیانت داری سے کرتا ہے تو اس کی کمائی حلال ہے، البتہ وہ جھوٹ اور غلط کاری کا مرتکب ہے۔ اور اگر وہ اس کام کا اہل نہیں یا اہل ہے مگر کام دیانت داری سے نہیں کرتا تو کمائی حلال نہیں۔(۱)
- (۱) کذا فی أحسن الفتاویٰ ج:۸ ص:۱۹۸ متفرقات الحظر والْإباحۃ۔

