معاملات
غلطڈاکٹریسرٹیفکیٹبناناجائزنہیں
سوال:۔
میں پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہوں، ایک مسئلہ جس سے عموماً سابقہ پیش آتا ہے وہ یہ ہے کہ سرکاری ملازمین کسی بھی ذاتی وجہ سے اپنے دفتر سے چھٹی کرنے کے بعد اپنے آفس میں پیش کرنے کے لئے میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوانے کے لئے آتے ہیں، یعنی عموماً ان کی چھٹی کرنے کی وجہ کچھ اور ہوتی ہے لیکن وہ اپنے آپ کو بیمار ظاہر کرکے اس عرصے کے لئے میڈیکل سرٹیفکیٹ بنواتے ہیں، آپ سے دریافت یہ کرنا ہے کہ کیا بلاغرض یعنی بلامعاوضہ انہیں ایسا سرٹیفکیٹ بناکر دینا جائز ہے یا نہیں؟ اور اس کا کچھ معاوضہ بھی طلب کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟
جواب:۔
غلط سرٹیفکیٹ دینا جائز نہیں، نہ بلامعاوضہ، نہ معاوضے کے ساتھ۔(۱)
- (۱) فتنقیح الضابطۃ فی ھٰذا الباب علٰی ما منّ بہ عَلَیّ ربی ان الْإعانۃ علی المعصیۃ حرام مطلقًا بنص القرآن أعنی قولہ تعالٰی: ولَا تعاونوا علی الْإثم والعدوان، وقولہ تعالٰی: فلن أکون ظھیرًا للمجرمین، ولٰـکن الْإعانۃ حقیقۃ ھی ما قامت المعصیۃ بعین فعل المعین ولَا یتحقق إلّا بنیۃ الْإعانۃ أو التصریح بھا أو تعینھا فی إستعمال ھٰذا الشیء بحیث لَا یحتمل غیر المعصیۃ وما لم تقم المعصیۃ بعینہٖ لم یکن من الْإعانۃ حقیقۃ بل من التسبب ومن أطلق علیہ لفظ الْإعانۃ فقد تجوز لکونہ صورۃ إعانۃ کما مر من السیر الکبیر۔ (جواھر الفقہ، تفصیل الکلام فی مسئلۃ الْإعانۃ علی الحرام ج:۲ ص:۴۵۳)۔

