بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

معاملات

ساتھیوں‌کی‌چیزیں‌بغیر‌اُن‌کی‌اِجازت‌کے‌اِستعمال‌کرنا

سوال:۔

میں فوج میں ملازمت کرتا ہوں، ٹریننگ کے دوران ہم تمام ساتھی اِکٹھے رہتے ہیں، اس دوران ہم ایک دُوسرے سے ضرورت کی اشیاء لے لیتے ہیں، کبھی پوچھ کر، کبھی بغیر پوچھے۔ میں نے بھی اس طرح کئی مرتبہ کیا، کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہم چیز لے کر واپس نہیں کرتے، نہ جانتے کتنی مرتبہ یہ عمل مجھ سے صادر ہوا ہے، اب یاد بھی نہیں کہ کیا چیز؟ کب؟ کس سے لی تھی؟ اور واپس کی، یا نہیں؟ مجھے اب کیا کرنا چاہئے؟

جواب:۔

جتنے ساتھیوں نے ایک دُوسرے کی چیزیں اِستعمال کی ہیں، وہ ان سے معاف کروالیں۔