معاملات
مالککیاِجازتکےبغیرپودےکیشاخلینا
سوال:۔
کیا ہم کسی جگہ مثلاً اسکول، کالج، اسپتال، پارک یا کسی بھی جگہ سے بغیر اس کے مالک سے پوچھے پودے کی کوئی شاخ وغیرہ توڑ کر دُوسری جگہ لگانے کی نیت سے لے سکتے ہیں؟ ہمارا مقصد یہ ہے کہ یہ پودا اپنے گھر پر لگائیں، شاخ کو توڑ کر ضائع کرنے کا مقصد نہیں ہے، تو کیا یہ جائز ہے؟
جواب:۔
مالک کی اِجازت کے بغیر شاخ لینا جائز نہیں۔(۱)
- (۱) لَا یجوز لأحد أن یتصرف فی ملک غیرہ بلا إذنہ أو وکالۃ منہ أو ولَایۃً علیہ۔ (شرح المجلۃ لسلیم رستم باز، المادۃ:۹۶ ص:۶۱، طبع مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ)۔

