معاملات
ذاتیکامکےلئےسفرمیںتعلیمیاِدارےکےکارڈکےذریعےرعایتیٹکٹاِستعمالکرنا
سوال:۔
میں ایک طالب علم ہوں، ہمارے تعلیمی اِدارے کی جانب سے اِدارے کا شناختی کارڈ دِیا جاتا ہے جس کو ہم دورانِ سفر دِکھاکر رعایتی ٹکٹ لیتے ہیں، کیا ہمیں اس طرح رعایتی ٹکٹ لینا جائز ہے؟ جبکہ ہم اپنے نجی کام کے سلسلے میں بھی سفر کرتے ہیں؟
جواب:۔
اگر محکمے کی طرف سے اس کی اِجازت ہے کہ اپنی ذاتی ضرورت کے سفر کے لئے بھی آپ کارڈ اِستعمال کرسکتے ہیں، تو جائز ہے، ورنہ نہیں۔

