معاملات
ڈاکٹرکیلکھیہوئیدوائیکیجگہمریضکےلئےطاقتکیچیزیںخریدنا
سوال:۔
میری حال ہی میں شادی ہوئی ہے، اور میری بیوی بہت کمزور ہے، اور لو بلڈپریشر رہتا ہے، مجھے آفس کی طرف سے میڈیکل مفت ہے، میں کئی ڈاکٹرز کو دِکھاچکا ہوں، ہر کوئی طاقت کی اور وٹامن کی گولیاں دے دیتا ہے، مگر بیوی گولیاں نگلتے ہی قے کردیتی ہے۔ جس کی وجہ سے دوائیں پڑی رہ جاتی ہیں۔ میں نے ڈاکٹرز کو یہ بات بتائی تو وہ کہتے ہیں کہ: ’’اوولٹین، ہارلس، کمپلان، شہد‘‘ وغیرہ کھلائیں، مگر میری تنخواہ اتنی نہیں ہے کہ یہ سب کچھ کرسکوں۔ میں نے ڈاکٹرز کو بتایا تو وہ کہنے لگے کہ ہم تم کو جو دوائیں لکھ کر دیتے ہیں تم کیمسٹ کی دُکان سے اس کے بدلے میں مندرجہ بالا اشیاء لے لو۔ آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ اگر میں دواؤں کی جگہ طاقت کے لئے اوولٹین، ہارلس، کمپلان وغیرہ لوں تو کیا یہ جائز اور حلال ہوں گی؟
جواب:۔
کیا گورنمنٹ کی طرف سے اس کی اِجازت ہے؟ کیا اگر ڈاکٹر یہی دوائیں لکھ کر دیں تو گورنمنٹ ان کے لینے کی اِجازت نہیں دے گی؟

