معاملات
سرکاریقانونکےمطابقاگرملازممالکسےمراعاتحاصلکرےتوکیاحکمہے؟
سوال:۔
سرکاری قانون کے مطابق اگر کوئی مالک اپنے ملازم کو برطرف کرے تو اس کو مندرجہ ذیل واجبات ادا کرنے پڑتے ہیں:
الف:۔ یا تو ملازم کو ایک ماہ قبل اِطلاع دے کہ تم فلاں تاریخ سے فارغ ہو، یا اس کو ایک ماہ کی تنخواہ بطورِ معاوضہ نوٹس ادا کرے اور فوراً فارغ کردے۔
ب:۔ گریجویٹی جتنے سال ملازمت کی ہو اتنے مہینوں کی تنخواہ بطور گریجویٹی۔
ج:۔ بونس جس قدر بونس سالانہ حسابات کے موقع پر ملازمین کو دیا گیا ہو۔
د:۔ ہر ملازم ہر ماہ کی ذمہ داری ادا کرنے کے بعد چار یوم کی رُخصت کا مستحق سمجھا جاتا ہے، سال ختم ہونے پر ملازم کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ۴۸یوم کی رُخصت یا تنخواہ حاصل کرے، اگر مالکان رُخصت نہ دینا چاہیں تو اس کی رُخصت کا معاوضہ اتنے یوم کی تنخواہ کی صورت میں ادا کریں۔ اگر مالکان ان واجبات میں سے کسی رقم کی جزوی یا کلی مقدار دینے سے انکار کریں تو لیبر کورٹ یہ واجبات بھی اور ہرجانہ بھی ادا کرائے گا۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ یہ رُقوم جزوی یا کلی اگر مالکان حکومتی خوف سے خوشی سے ادا کریں تو ملازم کے لئے شرعی طور پر جائز اور حلال ہیں یا نہیں؟
جواب:۔
جن مراعات کا سوال میں ذِکر کیا گیا ہے، وہ مالکان کی تسلیم شدہ ہیں، اس لئے ان کے حاصل کرنے میں کوئی قباحت نہیں۔

