معاملات
سرکاریکاغذذاتیکاموںمیںاِستعمالکرنا
سوال:۔
کبھی ہم گورنمنٹ کے کاغذ، قلم وغیرہ بھی اِستعمال کرتے تھے، اس کا کیا کرنا چاہئے جو ہم نے اِستعمال کرلئے ہیں؟
جواب:۔
سرکاری کاغذ، قلم بلا ضرورت و اِجازت اِستعمال نہیں کرنا چاہئے، اور اگر ہوگیا ہو تو اتنا معاوضہ کسی ذریعے سے سرکاری خزانے میں جمع کرنا چاہئے۔ البتہ اگر گورنمنٹ کی طرف سے اس کی اِجازت ہے تو اس کا مسئلہ دُوسرا ہے۔(۱)
- (۱) لَا یجوز لأحدٍ أن یتصرف فی ملک غیرہ بلا إذنہ أو وکالۃ منہ أو ولَایۃ علیہ، وإن فعل کان ضامنًا۔ (شرح المجلۃ ص:۶۱، المادّۃ:۹۶)۔ لَا یجوز تصرف فی مال غیرہ بلا إذنہ ولَا ولَایتہ۔ (الدر المختار، کتاب الغصب ج:۶ ص:۲۰۰)۔

