بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

معاملات

گورنمنٹ‌کے‌سلنڈر‌جو‌والد‌صاحب‌لے‌آئے‌تھے،‌بیٹا‌کیسے‌واپس‌کرے؟

سوال:۔

میرے مرحوم والد کا تعلق شعبۂ تعلیم سے تھا، وہ گورنمنٹ کالج میں پروفیسر تھے، تقریباً چار پانچ سال پہلے انہوں نے کالج سے گیس کے دو سلنڈر (جو کہ گورنمنٹ کی ملکیت تھے) لاکر گھریلو اِستعمال کے لئے رکھ لئے۔ ان سلنڈروں میں گیس ہم اپنے پیسوں سے بھرواتے تھے، تقریباً ایک سال قبل میرے والد کا اِنتقال ہوگیا، میں وہ سلنڈر واپس کرنا چاہتا ہوں تاکہ میرے والد پر یہ قرض نہ رہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اگر سلنڈر واپس کرتا ہوں تو شرم آتی ہے کہ لوگ کیا کہیں گے کہ اتنے عرصے سے کالج کے سلنڈر رکھے بیٹھے تھے، اور اگر ان سلنڈروں کی رقم کالج کے پرنسپل کو دیتا ہوں تو شبہ ہے کہ وہ رقم گورنمنٹ کے کھاتے میں نہیں جائے گی، اور اس میں بھی وہی بات آتی ہے کہ بات کھل جائے گی، اس لئے میں یہ چاہتا ہوں کہ مجھے کوئی ایسا راستہ بتادیجئے کہ وہ رقم ایسی جگہ دے دوں کہ شرمندگی بھی نہ ہو اور بوجھ بھی سر سے اُتر جائے۔

جواب:۔

ان سلنڈروں کی جتنی قیمت ہے، چونکہ استعمال شدہ ہیں، اس لئے کسی جاننے والے سے ان کی قیمت لگوائیں، اور اتنی کتابیں لے کر کالج میں داخل کرادیں، آپ کا بھید بھی ظاہر نہیں ہوگا اور مالک کی وہ چیز بھی پہنچ جائے گی۔(۱)

  1. (۱) من غصب شیئًا، ثم أخفاہ وضمنہ المالک قیمتہ ملکہ الغصاب لأن المالک ملک قیمتہ بکمالہ والشیء المغصوب تنتقل ملکیتہ للغاصب۔ (الفقہ الحنفی وأدلّتہ ج:۳ ص:۱۱۲، کتاب الغصب، طبع بیروت)۔