بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

معاملات

کمپنی‌سے‌سفر‌خرچ‌وصول‌کرنا

سوال:۔

زید جس کمپنی میں ملازم ہے، اس کمپنی کی طرف سے دُوسرے شہروں میں مال کی فروخت اور رقم کی وصولی کے لئے جانا پڑتا ہے، جس کا پورا خرچہ کمپنی کے ذمہ ہوتا ہے، بعض شہروں میں زید کے ذاتی دوست ہیں جن کے پاس ٹھہرنے کی وجہ سے خرچہ نہیں ہوتا۔ کیا زید دُوسرے شہروں کے تناسب سے ان شہروں کا خرچہ بھی اپنی کمپنی سے وصول کرسکتا ہے یا نہیں؟

جواب:۔

اگر کمپنی کی طرف سے یہ طے شدہ ہے کہ ملازم کو اتنا سفر خرچ دیا جائے خواہ وہ کم خرچ کرے یا زیادہ، اور کرے یا نہ کرے، اس صورت میں تو زید اپنے دوست کے پاس ٹھہرنے کے باوجود کمپنی سے سفر خرچ وصول کرسکتا ہے، اور اگر کمپنی کی طرف سے طے شدہ نہیں بلکہ جس قدر خرچ ہو ملازم اس کی تفصیلات جزئیات لکھ کر کمپنی کو دیتا ہے اور کمپنی سے بس اتنی ہی رقم وصول کرلیتا ہے جتنی اس نے دورانِ سفر خرچ کی تھی تو اس صورت میں کمپنی سے اتنا ہی سفر خرچ وصول کرسکتا ہے جتنا کہ اس کا خرچ ہوا۔(۱)

  1. (۱) یلزم أن یکون الآجر متصرفًا بما یؤجرہ أو وکیل المتصرف أو ولیہ أو وصیہ۔ (شرح المجلۃ ص:۲۵۳، المادّۃ:۴۴۶)۔