خریدوفروختکےمتفرّقمسائل
لائبریریکیچوریشدہکتابوںکاکیاکروں؟
سوال:۔
میں نے ایک مرتبہ ایک لائبریری سے، بلکہ ایک نہیں بہت دفعہ کتابیں چرائی تھیں، وہ اس لئے کہ میں نے دیکھا حکومت ہمارے پیسے سے کماتی ہے اور کچھ بھی نہیں دیتی، اور حرام کھاکر یعنی عوام ہمارے پیسے کھاجاتی ہے، تو میں نے سوچا کہ جو میں کرسکتا ہوں کروں، میں نے ایک لائبریری سے تقریباً ۴۰ یا ۵۰کتابیں چوری کیں، اور مختلف قسم کے کاغذات چوری کئے، اب میں اس کی تلافی کیسے کروں؟
جواب:۔
کتابیں اور کیسٹ وغیرہ لائبریری میں واپس رکھ دیں، اور جو نقصان آپ نے کیا تھا، اس کا اندازہ لگاکر اتنی کتابیں خرید کر لائبریری میں جمع کرادیں۔(۱)
- (۱) والحاصل أنہ إن علم أرباب الأموال وجب ردہ علیھم۔ (فتاویٰ شامی ج:۵ ص:۹۹، باب البیع الفاسد)۔

