بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

خرید‌و‌فروخت‌کے‌متفرّق‌مسائل

’’پریس‌کارڈ‘‘‌اخبار‌کی‌نوکری‌چھوڑنے‌کے‌بعد‌اِستعمال‌کرنا

سوال:۔

کچھ عرصہ قبل میں نے ایک روزنامہ اخبار میں بحیثیت رپورٹر کام کرنا شروع کیا، اخبار کو کچھ نقصان ہوا، جس کی وجہ سے مجھے اخبار سے فارغ کردیا گیا، اس اخبار کی طرف سے جاری کیا گیا پریس کارڈ اَب بھی میرے پاس موجود ہے، بعض اوقات انتظامیہ پولیس وغیرہ لوگوں کو ناجائز تنگ کرتی ہے، یا ٹریفک پولیس لوگوں کو بے جا پریشان کرتی ہے، تو میں اسے اِستعمال کرتا ہوں، کیا میرا اس کارڈ کو پولیس یا کسی تنظیم کے سامنے اپنی یا کسی بے گناہ کی مدد کے لئے پیش کرسکتا ہوں؟

جواب:۔

اس پریس کارڈ کا شر سے بچنے کے لئے استعمال کرنا جائز ہے۔