بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

خرید‌و‌فروخت‌کے‌متفرّق‌مسائل

کسی‌کے‌گرم‌کئے‌ہوئے‌تنور‌پر‌اُس‌کے‌روٹیاں‌لگانے‌کے‌بعد‌روٹیاں‌لگانا

سوال:۔

ایک شخص نے تنور پر روٹیاں لگالیں، اب اگر کوئی دُوسرا شخص اس پر روٹیاں لگائے، جبکہ تنور ابھی گرم ہو تو کیسا ہے؟

جواب:۔

جس شخص نے تنور پر روٹیاں لگائی ہیں، اگر تنور گرم کرنے کے پیسے اس نے ادا کئے ہیں تو اس کی اجازت کے ساتھ آپ اس تنور کو اِستعمال کرسکتے ہیں، بغیر اِجازت کے نہیں۔(۱)

  1. (۱) لَا یجوز لأحد أن یتصرف فی ملک غیرہ بلا إذنہ أو وکالۃ منہ أو ولَایۃ علیہ۔ (شرح المجلۃ ص:۶۱)۔