بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

خرید‌و‌فروخت‌کے‌متفرّق‌مسائل

شرط‌پر‌گھوڑوں‌کا‌مقابلہ‌کرانے‌والے‌کی‌ملازمت‌کرنا

سوال:۔

ریس میں دوڑنے والے گھوڑوں کی خدمت کرنا، ان کی دیکھ بھال کرنا یا کسی ایسے ادارے میں ملازمت کرنا جس کے زیر انتظام ریس کے گھوڑے دوڑتے ہوں، شرعی لحاظ سے کیسا ہے؟

جواب:۔

شرط پر گھوڑوں کا مقابلہ حرام ہے،(۱) اور اس کی ملازمت بھی ناجائز ہے۔(۲)

  1. (۱) حل الجعل إن شرط المال فی المسابقۃ من جانب واحد وحرم لو شرط فیھا من الجانبین لأنہ یصیر قمارًا۔ قولہ من الجانبین بأن یقول إن سبق فرسک فلک علیّ کذا وإن سبق فرسی فلی علیک کذا۔ (ردالمحتار ج:۶ ص:۴۰۳)۔
  2. (۲) ما حرم فعلہ حرم طلبہ ۔۔۔إلخ۔ (شرح المجلۃ ص:۳۴)۔