خریدوفروختکےمتفرّقمسائل
ہوٹلکی’’ٹپ‘‘لیناشرعاًکیساہے؟
سوال:۔
میں ایک ہوٹل میں بیرا ہوں، جہاں ہمیں تنخواہ کے علاوہ ہر روز ’’ٹپ‘‘ (بخشش) ملتی ہے، جو گاہک اپنی مرضی سے ہمیں خوش ہوکر دے دیتا ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا یہ ’’ٹپ‘‘ ہمارے لئے حلال ہے یا حرام؟ ذرا تفصیل سے جواب دیجئے گا تاکہ میں اپنے دُوسرے ساتھیوں کو بھی بتاسکوں۔
جواب:۔
جو لوگ اپنی خوشی سے دے دیں ان سے لینا حلال ہے، مگر اس کو حق سمجھنا، اس کا مطالبہ کرنا، اور جو نہ دے اس کو حقیر سمجھنا جائز نہیں۔(۱)
- (۱) قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ألَا لَا یحل مال امریء إلّا بطیب نفس منہ۔ (مشکٰوۃ ص:۲۵۵)۔

