بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

خرید‌و‌فروخت‌کے‌متفرّق‌مسائل

بینک‌کے‌تعاون‌سے‌ریڈیو‌پر‌دِینی‌پروگرام‌پیش‌کرنا

سوال:۔

ریڈیو سے ایک پروگرام ’’روشنی‘‘ کے عنوان سے نشر ہوتا ہے، جو زیادہ تر شاہ بلیغ الدین کی آواز میں ہوتا ہے، لیکن اس پروگرام کے بعد بتایا جاتا ہے کہ یہ پروگرام آپ کی خدمت میں فلاں بینک کے تعاون سے پیش کیا گیا ہے۔ آپ قرآن و حدیث کی روشنی میں یہ بتائیں کہ کیا سود کا کاروبار کرنے والے ادارے کے ذریعے ایسے پروگرام وغیرہ نشر کرنا ٹھیک ہیں؟ کیونکہ سود حرام ہے۔

جواب:۔

حرام کا مال کسی نیک کام میں خرچ کرنا دُرست نہیں، بلکہ دُہرا گناہ ہے۔(۱)

  1. (۱) رجل دفع إلٰی فقیر من المال الحرام شیئًا یرجو بہ الثواب یکفر ۔۔۔ قلت الدفع إلٰی فقیر غیر قید بل مثلہ فیما یظھر لو بنٰی مسجدًا أو نحوہ مما یرجو بہ التقرب لأن العلۃ رجاء الثواب فیما فیہ العاقب۔ (رد المحتار ج:۴ ص:۲۹۲)۔