بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

خرید‌و‌فروخت‌کے‌متفرّق‌مسائل

فیکٹری‌لگانے‌کے‌لائسنس‌کی‌خرید‌و‌فروخت

سوال:۔

کپڑا بنانے کی فیکٹری لگانے کے لئے حکومت سے اجازت کی ضرورت ہوتی ہے، حکومت ہر فیکٹری کو مشینوں کی تعداد کے لحاظ سے درآمدی لائسنس دیتی ہے، یہ لائسنس دھاگے کی درآمد کے لئے ہوتا ہے، چھوٹے فیکٹری مالکان کے پاس اتنا سرمایہ نہیں ہوتا کہ وہ خود دھاگہ درآمد کرسکیں۔ حکومت جو درآمدی لائسنس دیتی ہے ہم چھوٹے مالکان فیکٹری اس کو بازار میں فروخت کردیتے ہیں، بڑے بڑے سرمایہ دار اس درآمدی پرمٹ پر دھاگہ درآمد کرتے ہیں، اور یہ دھاگہ بازار میں فروخت ہوتا ہے اور مختلف ہاتھوں میں ہوتا ہوا یہ دھاگہ ہماری فیکٹریوں میں آجاتا ہے اور اس سے کپڑا تیار ہوتا ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ ان درآمدی لائسنس کو فروخت کرنے سے جو روپیہ ہم کو ملتا ہے وہ حرام ہے یا حلال؟

جواب:۔

درآمدی لائسنس مال نہیں ہے بلکہ ایک حق ہے، اس لئے اس کی فروخت مشتبہ ہے، اس سے احتراز و اجتناب بہتر ہے۔