خریدوفروختکےمتفرّقمسائل
اپنیشادیکےکپڑےبعدمیںفروختکردینا
سوال:۔
میں نے تقریباً دو سال پہلے شادی کے لئے ہاتھ کے کام والے کپڑے بنوائے تھے، ان میں سے کافی کپڑے ابھی تک بند پڑے ہیں، اگر میں کچھ سالوں بعد ان کو مارکیٹ کی قیمت پر بیچ دُوں تو یہ منافع میرے لئے جائز ہے؟ جبکہ ایسے کپڑوں کی قیمتیں دن بدن بڑھتی رہتی ہیں، اور کچھ سالوں بعد ان کو بیچنے سے یا اگر کسی باہر کے ملک بکواؤں جہاں ہاتھ کا کام بہت مہنگا ہے تو مجھے ان کپڑوں پر منافع ہوگا، یعنی جس قیمت پر میں نے ان کو بنوایا اس سے زیادہ قیمت مجھے مل سکے گی بیچنے میں۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ اسلام کی رُو سے کیا اس منافع سے میں زکوٰۃ وغیرہ ادا کرسکتی ہوں؟
جواب:۔
یہ منافع جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔(۱)
- (۱) کل یتصرف فی ملکہ کیف شاء ۔۔۔إلخ۔ (شرح المجلۃ لسلیم رستم باز ص:۶۵۴ المادّۃ:۱۱۹۲)۔

