بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

خرید‌و‌فروخت‌کے‌متفرّق‌مسائل

چھٹی‌والے‌دِن‌کی‌تنخواہ‌اور‌اووَر‌ٹائم‌لینا

سوال:۔

اووَر ٹائم اور فرائیڈے کے نام سے زائد اوقات اور جمعہ کی چھٹی کے دن کام کرنے کی اُجرت لینا جبکہ ان اوقات میں کام نہ کیا ہو، کیسا ہے؟ میں اپنے دِل کے اِطمینان کے لئے پوچھنا چاہتا ہوں؟

جواب:۔

آپ کا اس بارے میں پوچھنا، اس بات کی دلیل ہے کہ آپ کے دِل میں کھٹک ہے، اور ضمیر مطمئن نہیں۔ ’’اووَرٹائم‘‘ کا مطلب یہ ہے کہ ملازم نے ڈیوٹی کے وقت سے زیادہ کام کیا ہے، لہٰذا وہ زائد معاوضے کا مستحق ہے، اور ’’فرائیڈے‘‘ کا مطلب یہ ہے کہ اس نے چھٹی کے دن کام کیا ہے، لہٰذا اِضافی رقم کا مستحق ہے۔ جس ملازم نے زائد وقت میں کام ہی نہیں کیا، یا چھٹی کے دن کام نہیں کیا، وہ اِضافی رقم کا مستحق نہیں، اگر غلط بیانی کرکے یہ رقم لیتا ہے تو اس کے لئے حلال نہیں۔(۱) واللہ اعلم!

  1. (۱) قَالَ تَعَالَى ﵟ يٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَأۡكُلُوٓاْ أَمۡوَٰلَكُم بَيۡنَكُم بِٱلۡبَٰطِلِ ﵞ النساء ٢٩۔ وفی التفسیر البغوی تحت ھٰذہ الآیۃ (ج:۲ ص:۵۰) (بالباطل) بالحرام یعنی بالربا والقمار والغصب والسرقۃ والخیانۃ ونحوھا۔