بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

خرید‌و‌فروخت‌کے‌متفرّق‌مسائل

افسرانِ‌بالا‌کے‌کہنے‌پر‌گھر‌بیٹھ‌کر‌تنخواہ‌وصول‌کرنا

سوال:۔

ہمارے چند دوست ناجائز کمائی نہیں کرتے، لیکن انہیں ان کے افسرانِ بالا نے کہہ رکھا ہے کہ آپ لوگ اپنے گھروں پر رہیں، صرف مہینے کی پہلی تاریخ کو آکر تنخواہ وصول کرلیا کریں، کیا اس طرح ان کا تنخواہ وصول کرنا اور کام پر نہ جانا جائز ہے؟

جواب:۔

بغیر کام کے تنخواہ لینا جائز نہیں۔(۱)

  1. (۱) والْإجارۃ لَا تخلو، أما أن تقع علٰی وقت معلوم أو علٰی عمل معلوم، فإن وقعت علٰی عمل معلوم فلا تجب الأجرۃ إلّا بإتمام العمل ۔۔۔ وإن وقعت علٰی وقت معلوم، فتجب الأجرۃ بمضی الوقت إن ھو استعملہ أو لم یستعملہ ۔۔۔إلخ۔ (النتف فی الفتاویٰ ص:۳۳۸، کتاب الْإجارۃ، معلومیۃ الوقت والعمل)۔